سماج وادی پارٹی کے صدر اور ریاست کے کارگذار وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج
سیفئی میں رشتہ داروں کے ساتھ ہولی کھیلی لیکن ان کے چچا شیو پال یادو اس
میں شریک نہیں تھے۔ہولی کھیلنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات
کرتے ہوئے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بیشتر سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا۔خاندان میں کشیدگی کے متعلق پوچھے گئے کئی سوالات پر انہوں نے کہاکہ اب میں
ایسی کوئی بات نہیں کہوں گا جو آپ لوگوں کے لئے کوئی خبر بنے۔